طلبِ علم کا راستہ محنت، صبر اور قربانی کا راستہ ہے۔ جو طالبِ علم علم حاصل کرنے کے دوران مشقت، تنگی اور وقتی ذلت کو برداشت نہیں کرتا، وہ زندگی میں بعد میں محرومی، ندامت اور حقیقی ذلت کا سامنا کرتا ہے۔ پھر اسے اپنی سستی، غفلت اور ضائع کیے ہوئے مواقع پر افسوس ہوتا ہے۔
اسی لیے بزرگوں نے فرمایا:
«مَنْ لَمْ يَذُقْ ذُلَّ التَّعَلُّمِ سَاعَةً، تَجَرَّعَ ذُلَّ الْجَهْلِ أَبَدًا.»
"ترجمہ: جو شخص سیکھنے کے لیے تھوڑی دیر کی مشقت اور انکساری برداشت نہیں کرتا، وہ ہمیشہ جہالت کی ذلت کا مزہ چکھتا رہتا ہے۔"
یہ قول عام طور پر امام شافعی رحمہ اللہ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اور اہلِ علم میں بہت مشہور ہے۔
لہٰذا کامیاب طالبِ علم وہی ہے جو آج کی تھکاوٹ، مشقت اور قربانی کو خوش دلی سے قبول کرے، تاکہ کل عزت، علم اور کامیابی اس کا مقدر بنے۔
از- ✍️:محمد عادل الماتریدی الأزہری
28/ جون/ 2026، بروز:اتوار