جو شخص اپنی حقیقت کو پہچان لے، اپنی قدر و منزلت سے واقف ہو اور اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرکے اسی پر کامل بھروسا رکھے، وہ لوگوں کی آراء، دنیا کے شور اور بے جا فکروں سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ پھر اسے اس بات کی پروا نہیں رہتی کہ کون اس کے بارے میں کیا کہتا ہے یا کیا سوچتا ہے؛ کیونکہ اس کا اعتماد مخلوق پر نہیں، اپنے رب پر ہوتا ہے۔
از- ✍️: محمد عادل الماتریدی الأزہری
13/ جولائی/ 2026، بروز:پیر شریف