مدینہ منورہ کی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی ایک عجیب روحانی جاذبیت اور دل آویز کشش پائی جاتی ہے۔ عاشقانِ رسول ﷺ جب انہیں دیکھتے ہیں تو بے اختیار نگاہیں ٹھہر جاتی ہیں، دل مدینہ کی گلیوں میں پہنچ جاتا ہے اور ذہن میں وہاں کا حسین منظرنامہ تازہ ہو جاتا ہے۔ بار بار دیکھنے کو جی چاہتا ہے، مگر دل کی تشنگی ختم نہیں ہوتی۔
مدینہ منورہ کا ذکر ہو، اس کی تصاویر سامنے آئیں یا روضۂ اقدس ﷺ کے سبز گنبد کی جھلک نظر آئے، تو دل میں ایک ہی آرزو انگڑائی لینے لگتی ہے کہ کاش اللہ تعالیٰ جلد از جلد حاضریِ مدینہ نصیب فرمائے۔ یہ وہ شہرِ مقدس ہے جس کی محبت ایمان کی مٹھاس کو بڑھاتی، دلوں کو سکون بخشتی اور روح کو تازگی عطا کرتی ہے۔ عاشق کا دل ہمیشہ اسی تمنا میں رہتا ہے کہ ایک بار پھر مدینہ منورہ کی پاکیزہ فضاؤں میں سانس لینے، مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دینے اور بارگاہِ رسالت ﷺ میں درود و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو جائے۔
شاعر کیا خوب کہتا ہے:
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
جنت سے بڑھ کر لگتا ہے کوچہ حضور کا
✍از محمد عادل الماتریدی الأزہری
12/ جون/ 2026، بروز: جمعہ مبارک
قاہرہ (مصر)