مجلس القلم ایک فکری و تحریری مشن

الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی ایک علمی، فکری اور تربیتی ادارہ ہے جو اہلِ سنت والجماعت کی فکری نمائندگی، علمی استحکام اور دینی مزاج کے مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
مجلس القلم اسی اکیڈمی کا ایک اہم شعبہ ہے، جس کا مقصد ایسے باوقار قلم کار تیار کرنا ہے جو علمی، تحقیقی، اصلاحی اور دعوتی میدان میں امت کی فکری رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکیں۔
آج جبکہ اُمّتِ مسلمہ کو فکری یلغار، نظریاتی انحرافات اور تحریری جنگ کا سامنا ہے، ایسے میں اہلِ سنت والجماعت کے مؤثر اور بیدار مغز لکھاریوں کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
مجلس القلم اسی ضرورت کو پورا کرنے کی ایک عملی اور سنجیدہ کوشش ہے، تاکہ قلم کے ذریعے حق کی نمائندگی کی جا سکے، اور علم و حکمت کے ساتھ فتنوں کا جواب دیا جا سکے۔

    الحمد للہ ! اب تک مجلس القلم کے تحت 100 سے زائد طلبہ و طالبات با قاعدہ تربیت حاصل کر کے باصلاحیت قلم کار بن چکے ہیں، جو آج  مختلف مذہبی، اصلاحی اور دعوتی موضوعات پر لکھنے میں مصروف ہیں۔

اللہ پاک مجلس القلم کے مقاصد میں خلوص، اثر و قبولیت اور مسلسل کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

مجلس القلم سے جڑنے کے لئے رابطہ کریں: 11137 90846